امریکا میں تیز رفتار کار کرسمس پریڈ کے شرکا پر چڑھ دوڑی، متعدد افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست وسکانسن کے شہر مل واؤکی کے قریب ایک شخص نے کرسمس پریڈ کےشرکا پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام پونے 5 کے قریب مل واؤکی شہر کے قریب واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا جس میں لال رنگ کی اسپورٹس کار کرسمس پریڈ کے شرکا پر چڑھ دوڑی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں 23 افراد زخمی ہیں جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں اموات بھی ہوئی ہیں تاہم لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد میڈیاکو معلومات فراہم کی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہےکہ سرخ رنگ کیSUV گاڑی کو تحویل میں لےلیاگیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتارکر کے تفتیش کی جار ہی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس اس واقعے کے بعد واؤکیشا شہر کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے اور ریاستی حکام کو ہر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے جب کہ واقعے سے صدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر