خالصتان ریفرینڈم نےمودی کومتنازع قوانین واپس لینےپرمجبورکیا،رپورٹ

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لئے ہونے والے ریفرینڈم نےمودی سرکارکومتنازع قوانین واپس لینے پرمجبورکردیا۔سکھوں کےخالصتان ریفرینڈم سے دباؤ کا شکارمودی سرکارکوبھارتی کسانوں کے لئے متنازع قوانین واپس لینے پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکارکوانٹلیجنس رپورٹس میں خالصتان کے لئے ریفرینڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کے حصہ لینے کی اطلاعات دی گئی تھیں۔ہزاروں سکھوں کے علیحدہ وطن کی تحریک میں حصہ لینےپربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کومتنازع قوانین واپس لینے پرمجبورہونا پڑا۔بھارتی کسان طویل عرصے سے متنازع قوانین کیخلاف احتجاج کررہے تھے لیکن مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی تھی۔لندن میں خالصتان کے لئے ریفرینڈم کرایا جارہا ہے جس میں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ سے سکھ برادری کے افراد شرکت کررہے ہیں اورسکھوں کے لئے الگ وطن خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔برمنگھم سمیت مختلف برطانوی شہروں میں سکھ طویل قطاروں میں لگ کرخالصتان ریفرینڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر