طالبان نے خواتین فنکاروں کےٹی وی ڈراموں میں کام پرپابندی لگا دی

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر