معروف ادیب انور مقصود نے بھی کرونا ویکسین لگوالی

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے بھی کرونا ویکسین لگوالی۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو انور مقصود نے آرٹس کونسل میں قائم ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا لی۔ویکسین لگوانے کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا میں 80 برس کا ہوگیا ہوں، میں نے بھی ویکسین لگوائی ہے، اپیل ہے کہ کرونا ویکسین ضرور لگوائیں۔انور مقصود نے کہا اگر کوئی آپ کو ویکسین لگوانے سے روکتا ہے تو ایسی باتوں پر کان نہ دھریں۔جمعے کو جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بھی کرونا ویکسین لگوائی ہے، انھوں نے اسلام آباد میں ویکسین لگوائی۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ویکسین لگوائیں خود کو اور دوسروں کو وائرس سے بچائیں۔جمعے ہی کو سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے بھی کرونا ویکسین لگوائی، وسیم اختر کے ہمراہ ان کی خوش دامن نے بھی ویکسین لگوائی۔گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا یہ حکومت کا احسن اقدام ہے، تمام انتظامات بہت اچھے ہیں، عوام ویکسین ضرور لگوائیں، کرونا سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر