کیا عامر خان تیسری بار شادی کرنے جارہے ہیں؟

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری بار دولہا بننے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔عامر خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ جو اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ شادی اور طلاق کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ عامر خان نے رواں سال اگست میں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کی خبر دے کر اپنے پرستاروں سمیت تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے آزاد راؤ۔ اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم دونوں کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گے۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراؤں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’’دنگل‘‘ میں کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان دونوں کا نام آپس میں جوڑنا عام بات ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح عامر خان خود اپنی شادی اور جس سے وہ شادی کررہے ہیں اس کے بارے میں اعلان کریں گے جس طرح انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر