وزیر اعظم کے گھر میں بھوت ؟

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان کا ایوان وزیر اعظم تقریباً ایک دہائی سے خالی پڑا ہے تاہم اس کی دیکھ بھال کے لیے ہر سال بھاری رقم خرچ کی جاتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ سال 2012 سے خالی پڑی ہے۔ جس کے بارے میں مختلف باتیں زیرگردش ہیں۔2012 سے قبل رہائش پذیر کسی جاپانی وزیر اعظم کو بھوتوں کی آوازیں آتی تھیں تو کسی کو فوجیوں کے مارچ کی آوازیں۔ فوجی بغاوت کے خوف سے رہائش پذیر وزیر اعظم کی آنکھ کھل جاتی تھی اور وہ نیند سے بیدار ہو جاتے تھے۔یہ ایوان اس وقت خونی حویلی بند گیا جب 1932 میں فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران اُس وقت کے وزیر اعظم کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ چار سال بعد ایک اور فوجی بغاوت کی کوشش میں ایوان وزیر اعظم گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا تھا اور حویلی خون میں نہلا دی گئی تھی۔کہا جاتا ہے کہ اس خونی عمارت میں اب بھی تاریخ کی یادیں موجود ہیں جن میں دیواروں پر گولیوں کے نشانات اور آگ سے ہونے والے نقصان کے ثبوت محفوظ ہیں۔ایوان وزیر اعظم کی دیکھ بھال پر ہر سال 16 کروڑ ین یعنی 22 کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے مگر کئی سال سے یہاں کوئی وزیر اعظم نہیں ٹھہرے بلکہ وہ نجی رہائش گاہ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر