فیس بک پر کسی نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے یا نہیں؟ جاننے کا آسان طریقہ

نیویارک(نیشنل ٹائمز) فیس بک پر اگر کوئی آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیتا ہے تو اس کا پتا کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ کیونکہ فیس بک کی طرف سے ان فرینڈ یا بلاک کر دیئے جانے پر صارف کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجا جاتا۔ دی سن کے مطابق یہ معلوم کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اگر آپ کو آپ کا کوئی دوست فیس بک پر نظر نہیں آ رہا اور آپ کو لگ رہا ہے کہ اس نے آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیا ہے تو سب سے پہلے اس کی پروفائل یا پیج تلاش کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کی پروفائل ہی بوجوہ بند کر دی گئی ہو۔ اگرآپ کے اس دوست نے آپ کو بلاک کر دیا ہے تو سرچ بار میں اس کا نام لکھ کر تلاش کرنے سے اس کی پروفائل یا پیج آپ کو سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی فرینڈز لسٹ میں جا کر اس کی پروفائل تلاش کریں اور اگر نہ ملے تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔ آپ فیس بک میسنجر میں اس دوست کا نام سرچ کرکے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اگر یہاں اس کا نام سرچ کرنے پر اس کا اکاؤنٹ سامنے نہیں آتا تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔ میسنجر میں اگر آپ پہلے بھی اس کے ساتھ چیٹنگ کرتے رہے ہیں تو یہاں سے آپ کو اس حوالے سے حتمی طور پر معلوم ہو جائے گا۔اس کی چیٹنگ والی ویڈیو کھولیں اور دیکھیں کہ کیا آپ اب بھی اسے میسج بھیج سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ یقینا اس کی طرف سے بلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اگر آپ اب بھی میسج بھیج سکتے ہیں تو اس نے آپ کو بلاک نہیں کیا بلکہ ان فرینڈ کر دیا ہے۔ پرانے میسجز سرچ کرتے ہوئے اگر آپ کو کسی صارف کی پروفائل پکچر پر خاکستری رنگ نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا اکاؤنٹ فیس بک سے ختم کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر