رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی۔رانی مکھر جی نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر