ملک پر مسلط ٹولے سے قوم کو نجات دیں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے سے قوم کو نجات دیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے۔ لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے اور ملک پر مسلط ٹولے سے قوم کو نجات دیں گے۔ قوم اور ملک کو حکومت سے آزادی دے کر رہیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی جبکہ 9 جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خیال تھا پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی۔اس سے قبل رانا ثنا اللہ انسداد منشیات عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر 3 اپریل تک مؤخر کر دی گئی۔وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شریک ملزم کو کورونا کی علامات تھیں اس لیے پیش نہیں ہوا۔جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کی رپورٹ کہاں ہے ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ رپورٹ ابھی آنی ہے۔ ملزم اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کی تاریخ دے رہے ہیں ملزم کی کورونا رپورٹ پیش کریں



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر