سردی کے موسم میں لونگ کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے لونگ استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لونگ خشک پھولوں کی کلی کے جس کو کھانے میں خوشبو اور ذائقے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے، پاکستانی کھانوں میں اس کا استعمال بہت عام ہے لیکن بڑے پیمانے پر لوگ اسے نہ صرف مصالحے کے طور پر بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔خاص کر سرد اور ٹھنڈے موسم میں لونگ کا بےحد استعمال کیا جاتا ہے یہ ٹھنڈ سے بچاتی ہے ساتھ ہی نزلہ کھانسی زکام اور گلے کے درد میں بھی آرام پہنچاتی ہے، سردی کے موسم میں لونگ کو کتنے طریقوں سے استعمال کر کے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے آیئے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں۔• سرد موسم میں لونگ کے کرشماتی فوائد• کھانسی دور کرنے کے لئےسردی کے موسم میں اکثر لوگوں کو شدید کھانسی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے میں اگر لونگ کو توے پر بھون کر اسے مسل کر نیم گرم شہد میں ملا کر کھا لیا جائے تو کھانسی رُک جائے گی۔• بند ناک کھولنے کے لئے ٹھنڈے موسم میں ناک بند ہونا عام بات ہے لیکن اگر بند ناک کھولنے کے لئے روزانہ صبح شام گرم پانی کی بھانپ لی جائے اور پانی میں لونگ شامل کر کے اسے اُبال کر اس پانی کی بھانپ لیں تو نزلہ ہو یا زکام بےحد آرام آئے گا۔• دانتوں کے درد کے لئےلونگ میں درد دور کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اگر دانت میں درد ہو یا مسوڑھے سوج رہے ہوں تو لونگ دانتوں میں دبا لیں اور اس کا عرق پیتے رہیں ایسا کرنے سے دانت کا درد دور ہو جائے گا۔• منہ کی صحت کے لئے مفید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتی ہے لونگ والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش عام ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش سے زیادہ بہتر اور مفید ہوتے ہیں یہ نہ صرف منہ کی صفائی بہتر طریقے سے کرتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لونگ میں موجود طاقتور اجزاء منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔• ہڈیوں اور جوڑوں کے لئے مفید سردی کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہونا ایک عام مسئلہ ہے ایسے میں ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لونگ ہائیڈرو الکوحل مرکبات جیسے یوجینول اور فلاوونائڈز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں، ماہرین کے مطابق کمزور ہڈیوں اور آسٹیوپوروسس والے افراد کو باقاعدگی سے لونگ کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیئے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر