حیدر پورہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید 2 شہریوں کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید دو شہریوں کے اہل خانہ نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، حیدر پورہ میں شہید ہونے والے تاجر الطاف بھٹ کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے والد پر بھارتی فوج کےظلم کی داستان سنائی اور والد کی میت واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق پریس انکلیو سرینگر میں مظاہرین نے مشعلیں اٹھا رکھی تھیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے الطاف بٹ، ڈاکٹر مدثر گل اور دیگر دو شہریوں کی میتوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔عینی شاہدین اور شہریوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھی حیدرپورہ میں 4 بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت انسانیت ، جمہوریت اورانصاف کے قتل کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر