راولپنڈی: ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزم کا جرم ثابت ہونے پرسزا کا حکم سنا دیاانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے 2018 میں فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ارشاد قمرعرف وزیرنامی ملزم نے فائرنگ کرکے ہیڈکانسٹیبل محمد عارف کو شہید کر دیا تھاجبکہ واقعہ میں واجد حسین کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا جس پر تھانہ بنی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ،قتل واقدام قتل اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمرقید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی دریں جبکہ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدالت کے جج حافظ محمد طفیل نے زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر زین حمیدنامی ملزم کو 3سال قید اور45ہزار روپے ہرجانے کی سزا سنادی متاثر ہ بچے کے دادا غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں تھنہ جاتلی پولیس نے اکتوبر 2019 میں مقدمہ درج کیاتھاجس میں الزام تھا کہ ملزم 8سالہ بچے کو پکڑ کرگھر لے گیا آور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر