ریتھک روشن نے کنگنا کیخلاف کرائم برانچ میں بیان ریکارڈ کروادیا

مبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بالی وڈ کے سپر ہیرو ریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کرائم برانچ میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ریتھک روشن کو 2016 میں ان کی جانب سے اداکارہ کنگا رناوت پر کییگئے مقدمے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ہفتہ کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریتھک روشن تقریباً 3 گھنٹوں سے زائد تک ممبئی کرائم برانچ کے دفتر میں موجود رہے اوراپنا بیان ریکارڈ کروا کر واپس چلے گئے۔

خیال رہے کہ 2016 میں ریتھک نے شکایت کی تھی کہ کوئی شخص ان کا نام استعمال کرکے جعلی ای میل آئی ڈی سے کنگا رناوت کو ای میلز کررہا ہے ،اس وقت کنگا رناوت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ ای میل ایڈریس خود انہیں ریتھک روشن نے دیا اور وہ دونوں اس کے ذریعے 2014 تک ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔یہ ای میلز مبینہ طور پر 2013 اور 2014 کے دوران کی گئیں۔ اس کے بعد 2016 ہی میں ریتھک نے اس وقت کنگا رناوت کو قانونی نوٹس بھیجا جب کنگا نے ریتھک کو اپنا سابق بوائے فرینڈ بھی بتایا۔ریتھک نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ کبھی بھی کنگنا رناوت کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں نہیں رہے۔خیال رہے کہ ریتھک اور کنگنا رناوت نے 2010 میں فلم کائٹس اور 2013 میں فلم کرش 3 میں ساتھ کام کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر