کانسرٹ میں گانا گانا حرا مانی کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا ‘یارا نیند آئے نہ’ گارہی ہیں۔اداکارہ کا کانسرٹ میں گانا گانا انہیں مہنگا پڑ گیا اور جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آواز اور گانے سمیت حرا مانی کے لباس پہننے کے انداز کو مذاق کا نشانہ بناڈالا۔ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے، ویڈیو پر کسی نے کانسرٹ کو مذاق قرار دیا تو کسی نے کہا کہ حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کو مائیک دے دیا ہو۔واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے رواں برس کے آغاز پر گلوکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گیت ‘سواری’ گایا تھا جسے عوام میں بے حد مقبولیت ملی تھی۔ مداح حرا کا پہلا گانا ریلیز ہونے کے بعد سے ان کی آواز اور گلوکاری کی بے حد تعریفیں کررہے تھے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر