ہندو انتہا پسندوں نے کانگریس رہنما سلمان خورشید کے گھر کو آگ لگا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے سینیئر کانگریس رہنما سلمان خورشید کا نینی تال میں گھر نذرِ آتش کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگانے سے پہلے مبینہ انتہا پسند حملہ آوروں نے اُن کی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس کے مطابق آتش زنی کے واقعے میں 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سلمان خورشید نے توڑ پھوڑ اور آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں لپکتے ہوئے شعلے، جلے ہوئے دروازے اور کھڑکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ کانگریس رہنما اپنی نئی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کی کتاب میں ایک جگہ پر ہندوتوا تنظیموں کا دہشتگرد گروپوں داعش اور بوکو حرام سے موازنہ کیا گیا ہے۔کانگریس کے متعدد سینیئر رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانے والے ان پڑھ لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کتاب کس بارے میں ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر