بھارتی حکومت نے کررتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی حکومت نے بالآخر کرتار پور راہداری 19 نومبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےسکھ ارکان پارلیمنٹ نےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےکرتار پور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے کہ بھارت نے کورونا کو وجہ بتاکر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کر دی تھی۔ذرائع کے مطابق بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی راہداری کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے باباگورو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنےکا اعلان کردیا۔سربراہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے جیو نیوز سےگفتگو میں بتایا کہ انہیں بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری 19 نومبر کو کھولنے کے غیر سرکاری انتظامات کاعلم ہے، تاہم بھارت کی طرف سے پاکستان کو سرکاری طورپر تاحال مطلع نہیں کیاگیا۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر