بھارتی حکومت کا کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی حکومت نے کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔بھارت کے یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا۔بھارتی وزیر کی جانب سے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے دو روز قبل راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھارت نے 19 نومبر سے راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔امیت شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کی حکومت نے کل 17 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اہم فیصلے سے لاتعداد سکھ زائرین فائدہ اٹھاسکیں گے۔بھارتی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ گرو نانک اور سکھ کمیونٹی کی تعظیم کا عکاس ہے، یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے ملک بھر میں خوشیاں پروان چڑھیں گی۔بھارتی میڈیا کےمطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت نوجووت سدھو اور متعدد سکھ رہنماؤں نے حکومت سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی جب کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور سدھو نے ٹوئٹ بھی کی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر