دنیا کے 200 ممالک کا گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی ماحولیاتی کانفرنس، کوپ 26 میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور مندوبین نے گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کوپ 26 معاہدے میں 200 ممالک نے حصہ لیا، کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے کے الفاظ پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا اور چین اور بھارت کے اعتراض پر کوئلے کے استعمال پر سخت زبان بدل دی گئی۔امریکی مندوب جان کیری نے کہا کہ 20 برس میں چین کو کوئلے کا استعمال مرحلہ وار ختم کرنا ہو گا جبکہ چینی مندوب نے کہا کہ ڈیل تو ہو گئی مگر ترقی پزیر ممالک کی آواز زیادہ سنی نہیں گئی۔معاہدے کااعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے سربراہ الوک شرما آبدیدہ ہو گئے اور شرکاء سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کانفرنس کا اختتام اس انداز میں ہو۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیدیا اور کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر