برطانیہ میں اسپتال کے باہر کار خوفناک دھماکے میں تباہ

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے دروازے پر کار میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ کار پرائیوٹ ٹیکسی تھی جس میں ایک شخص اسپتال آیا تھا۔دھماکے میں کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک حادثہ قرار دیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر کار دھماکے کے الزام میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 29 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر