مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپئیرز آزاد ہو گئیں

نیویارک (نیشنل ٹائمز) امریکا کی مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو بلآخر 13 سال بعد اپنے والد اور بہن کے قانونی کنٹرول سے آزادی مل گئی ہے۔لاس اینجلس کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو برٹنی اسپیئرز پر والد اور بہن کے قانونی کنٹرول کے خلاف دائر گلوکارہ کی درخواست پر سماعت میں کنزرویٹرشپ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔2008ء میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد جیمی اسپیئرز کو سونپا گیا تھا اور ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد کی گئی تھی۔ برٹنی نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔جج برینڈا پینی نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ تمام تر معاملات کا جائزہ اور دلائل سننے کے بعد عدالت برٹنی اسپیئرز پر والد اور بہن کے قانونی کنٹرول کو ختم کرتی ہے۔سماعت پر گلوکارہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں تاہم ان کے مداحوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی۔ اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مداحوں نے جشن منایا جس کی ویڈیو برٹنی اسپیئرز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر