سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرپرفردجرم عائد

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن پرفردجرم عائد کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کے طویل عرصے تک مشیر رہنے والے اسٹیو بینن پرگواہی کے لیے کانگریس کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے اور کیپٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اسٹیوبینن بینن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان رابطوں کا علم تھا۔چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 67 سالہ بینن کو 23 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامی استحقاق کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا وہ گواہی دینے کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بینن کے پاس ایسی اہم معلومات ہیں جن سے کیپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کے محرکات کو سمجھا جا سکتا ہے۔ٹرمپ کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے مشیروں کو گواہی کے لیے پیشی سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ کمیٹی نے ان کی انتظامیہ سے جو دستاویزات مانگی ہیں اسے قانونی تحفظ حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر