T20ورلڈ کپ: شوبز شخصیات کا پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شوبز شخصات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی ٹی 20ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’کرکٹرز واپسی پر شاندار استقبال کے حقدار ہیں‘۔انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ کھیلے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کیا آنے والا ہے‘۔گلوکار نے آسٹریلوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بھی کہنا ضروری ہے، آسٹریلیا دیا گیا ہدف حاصل کرنے کے لیے جیسے نبرد آزما ہواوہ زبردست تھا!‘گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ جس طرح سے کھلاڑیوں نے یہ ورلڈ کپ کھیلا، اس پر انہیں بہت فخر ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ کیا ٹیم ہے، کیا سفر ہے۔ بس یہ دن ہمارا نہیں تھا‘۔عاصم اظہر نے لکھا کہ ’کرکٹرز آپ کی محبت اور حمایت کے مستحق ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے‘۔اداکارہ عرواحسین نے پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان نے اچھا کھیلا‘۔اداکار عثمان خالد بٹ نےمداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کو ناقابل یقین حد تک فخر ہونا چاہیے‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دل جیت لیا۔اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم پاکستان پر فخر ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ’جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں؛ اہم بات یہ ہے کہ لڑکے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلے‘۔جبکہ اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ہمارے لڑکوں نے مشہور ’ناقابل تسخیر‘ ٹیم کے خلاف ہائی پریشر میچ میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر ٹی 20 نہیں تو آپ لوگوں نے ہمارے دل جیت لیےہیں!‘اس کے علاوہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سیمی فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بابر اعظم کی لیڈرشپ میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر ٹیم کی تعریف اور حوصلہ افزائی کریں‘۔انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر