حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف توجہ دینی چاہیے، چودھری شجاعت

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مارشل لا دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے اقدامات کئے گئے تھے، موجودہ حکومت کو بھی اس پر توجہ دینی چاہیے۔چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں بننے والی پارلیمانی کمیٹی کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سب سے پہلے اپنی تجاویز میں یہ دیکھے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کیا ہے؟ مہنگائی کیسے پیدا ہوئی؟ اور کس نے پیدا کی؟
انہوں نے کہا بے شک مارشل لا سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس دور میں قیمتوں پر کنٹرول، مہنگائی، بے روزگاری، شہروں میں صفائی کے لئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کئے گئے تھے۔صدر مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کے دوسرے مسائل کی طرف توجہ دینے کی تجویز پیش کرے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر