پاکستان کو شکست دیکر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی(نیشنل ٹائمز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ واررنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں فنچ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹگ جاری رکھی۔ پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر دکھائی دینے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بولنگ کا جادو جگاتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش 28، اسٹیون اسمتھ 5، ڈیوڈ وارنر 49 اور گلین میکسول 7 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

مارکس اسٹونس اور میتھو ویڈ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ اسٹونس نے 31 گیندوں پر 40 جب کہ میتھو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں وکٹ گنوائے بغیر 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ بابراعظم 39 رنز بنانے کےبعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی وہ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 ، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دونوں نے مجموعی طور پر اس ورلڈکپ میں اب تک 411 رنز کی شراکت قائم کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب محمد رضوان نے بھی رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر