کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)آنے والے دنوں میں بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی۔آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط کے باعث تاحال قرض بحالی پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے سے مجوزہ پلان کے تحت 17 دسمبر تک کی قسط کے اجراء میں ممکنہ تاخیر اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے آج بھی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 172 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ ریٹ 175 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکے آغاز سے ہی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1 روپے 44 پیسے کے اضافے سے 173 روپے6 پیسے تک پہنچ گئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں درآمدی شعبوں کی طلب گھٹتے ہی معمولی ریکوری کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 روپے 31 پیسے کے اضافے سے 172روپے 92 پیسےکی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے اضافے سے 175 روپے 30 کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں اضافے کے رحجان اور مہنگی ایل این جی کے درآمدی معاہدے سے درآمدی بل میں نمایاں اضافے کے خدشات سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی اڑان جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر