ورلڈ کپ: مچل کی شاندار بیٹنگ نے انگلینڈ کو کچل دیا، نیوزی لینڈ فائنل کھیلے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بھی بدلہ لے لیا۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیرل مچل مین آف دی میچ قرار پائے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کےتعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 48 گیندوں پر 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیون کونوے 46 اور جیمز نیشم نے دھواں دار 26 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس شکست کے بعد انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوگیا۔ انگلینڈ نے 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کا بدلہ آج نیوزی لینڈ نے لے لیا۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر