شو میں چار گھنٹے لیٹ آنے پر امیتابھ نے کپل شرما کو سب کے سامنے کیا کہا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کامیڈین کپل شرما کو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر لیٹ آنے پر طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔کامیڈین کپل شرما اپنے شوز کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں لیٹ پہنچتے ہیں اوران کی اس عادت پر متعدد بالی وڈ اسٹار بھی برا منا چکے ہیں۔اب کپل شرما رئیلٹی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی شوٹنگ پر لیٹ پہنچے جس پر انہیں شو کے میزبان میگا اسٹار نے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو میں کپل شرما اور بالی وڈ اداکار سونو سود ایک ساتھ شریک ہیں۔شو کے دوران امیتابھ بچن کپل شرما سے کہتے ہیں کہ ‘آج آپ بالکل ٹائم پر آئے، آپ کو ہم نے 12 بجے ملنا تھا، ٹھیک ساڑھے چار بجے آگئے آپ’۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر