کورونا صورتحال دیکھ کر اسکولز کھونے کا فیصلہ کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، صورتحال دیکھ کر اسکولز دوبارہ کھونے کا فیصلہ کریں گے۔مراد راس نے کہا کہ جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کرلے۔ ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 7 اضلاع میں اسکولز بند کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولز کو رجسٹر کرنے کے لیے پہلے رشوتیں دینی پڑتی تھیں۔ اسکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔ 50ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کے باوجود صوبے بھر میں 2 لاکھ 46 ہزار بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے 15 دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر