شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر کا جواب

کراچی: (نیشنل ٹائمز)اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔عائشہ عمر نے گزشتہ روز اپنے اور شعیب ملک کے کچھ عرصہ قبل ایک میگزین کے لیے کرائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔چند روز قبل جب اسی فوٹوشوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اس وقت بھی سوشل میڈیا پر بہت ہنگامہ مچا تھا اور جب کل عائشہ عمر نے دوبارہ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرائی تو سوشل میڈیا صارفین میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عائشہ اور شعیب ملک کے درمیان کیا چل رہا ہے۔اسی تجسس کے تحت ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے سوال پوچھ لیا ’’کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟‘‘عائشہ عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کی اور کہا ’’جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔ شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں۔ ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔‘‘



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر