پاکستانی اداکاروں کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ

کراچی (نیشنل ٹائمز)فہد مصطفیٰ اور منیب بٹ نے بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ کردی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے، اب آج بھارتی ٹیم نمیبیا سے میچ تو کھیلے گی تاہم اس میچ کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔گزشتہ روز بھارت کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، ہر کوئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ کررہا ہے، کسی نے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا تو کسی نے ہربھجن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیے۔ ایسے میں پاکستانی شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھارتی کرکٹرز کی خوب ٹرولنگ کی۔مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ پر کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں، دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے ہربھجن سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو والک اوور سے گیم اوور ہوگیا، ہربھجن پاجی ہن سکون ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر