وکی کوشل کی کترینہ کیف کو سلمان خان کے سامنے پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی(نیشنل ٹائمز)معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان کے سامنے پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنتے ہی دونوں اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی ۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکار وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو 2019 میں منعقد ہونےوالے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کی ۔دونوں اداکاروں کے ایک قریبی دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کترینہ اپنی وکی کوشل سے شادی کی خبر لیک ہونے پر ناراض ہیں اور اس کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجستھان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر