نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی، بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ابو ظہبی(نیشنل ٹائمز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر بھارت کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 125 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوور میں پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی صورتحال بھی واضح ہوگئی اور نیوزی لینڈ کی رسائی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں ختم ہوگئی اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔دوسری جانب میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں پُراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا، مارٹن گپٹل 28 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان کین ولیمسن 40 اور ڈیوڈ کونوے 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں افغانستان کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں تاہم نجیب اللہ نے گرتی ہو بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور قیمتی 73 زنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 124 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نجیب اللہ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا۔ صرف گلبدین نائب اور محمد نبی ہی ڈبل فیگر کراس کرسکے یوں افغانستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، ٹم ساوتھی نے 2 اور ایڈم ملنے، ایش سوڈھی، جیمز نشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر