افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لئے پچ بنانے والے شخص نے خودکشی کرلی

ابوظبی (نیشنل ٹائمز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے میچ کے کیوریٹر نے خودکشی کرلی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔موہن سنگھ نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے آج کے میچ کی پچ بنائی تھی، افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست تو دی تاہم اپنے 5 میں سے 4 گروپ میچز جیتنے کے باوجود پروٹیز نیٹ رن ریٹ پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے اور آسٹریلیا بہتر اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچ گیا اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہیں ہے کیونکہ آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، یہ کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔مارک باؤچر کا کہنا تھا ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، پہلا میچ ہارنے کے باوجود ہم نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہم نے سخت محنت کی اور وائٹ بال کی ان فام ٹیم کو شکست دی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 130 رنز تک محدود کرنا تھا لیکن انگش ٹیم 179 تک پہنچنے میں کامیاب رہی اس حوالے سے مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈریسنگ روم میں اس معاملے پر بات کی تھی لیکن یہ ایک بہت ہی مشکل ہدف تھا، میں نے لڑکوں سے کہا کہ جتنا کنٹرول کر سکتے ہو کرو لیکن بدقسمتی سے ہم مخالف ٹیم کو اس ہدف پر کنٹرول نہیں کر سکے جو ہمیں مطلوب تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر