عراقی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملہ

بغداد(نیشنل ٹائمز)عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنانے والے ڈرون بم کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی اور اس مذموم مقصد کے لیے بغیر پائلٹ مسلح ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم اتنا کہا گیا ہے کہ اس ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی ادارے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر