امریکا نے چین کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

الاسکا(نیوز ڈیسک ) امریکا نے چین کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی دوسرے ملک کو دخل اندازی کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ چین اور امریکی عہدیداروں کے درمیان اہم مذاکرات کا دور جاری ہے۔ ریاست الاسکا میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جاری سرد جنگ کے خاتمے پر بات چیت کرنا تھا لیکن اس کے دوران ہی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں شامل امریکا اور چین کے مندوبین ایک دوسرے کیخلاف انتہائی سخت بیان استعمال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جوبائیڈن اور شی جن پنگ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن کا کیمرے کے سامنے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت عالمی امن کو سب سے زیادہ خطرہ چین کے طرز عمل سے ہے۔ اگر چین چاپتا ہے کہ امریکا کے اس کیساتھ تعلقات بحال ہو جائیں تو اسے چاہیے کہ اپنے معاملات پ نظر ثانی کرے۔اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہمیں تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے حوالے سے چینی معاملات، اس کے سائبر حملوں پر شدید تحفظات ہیں۔دوسری جانب چینی عہدیداروں نے بھی یہ صرف امریکا کا گمان ہے کہ ہم اس کے جارحانہ رویے سے دب کر اپنے اصولی موقف پر کمپرومائز کر لیں گے۔ ہمیں سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دینے والا امریکا خود اس کا چیمپئن ہے۔چینی عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں ایسی ذہینت کو ترک کرنا ہوگا جو سرد جنگوں کا باعث بنتی ہیں۔ امریکا اپنے موقف کو عالمی رائے عامہ کے طور پر پیش نہیں کر سکتا، امریکی عہدیدار صرف اپنے ملک کے نمائندے ہیں، پوری دنیا کے نہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر