آریان خان منشیات کیس میں ایک اور نیا موڑ آ گیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے منشیات اسمگلنگ سے متعلق کیس میں ایک کے بعد ایک نیا موڑ سامنے آ رہا ہے۔ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے ممبئی سے تعلق رکھنے والے رہنما موہت کمبوج نے الزام عائد کیا ہے کہ آریان خان کے منشیات کیس میں ایک جھوٹا نقطہ نظر تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔موہت کمبوج کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے کچھ وزراء آریان خان کے کیس میں شاہ رخ خان اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ سنیل پٹیل جو کہ مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے بہت قریبی ساتھی ہیں، اس سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔موہت کمبوج کا کہنا تھا کہ سنیل پٹیل سیم ڈی سوزا کو یکم اکتوبر کو واٹس ایپ پر ایک میسج کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کروز شپ پر منشیات استعمال کرنے کے لیے جانے والے 27 افراد کے حوالے سے اطلاعات ہیں، پھر سنیل پٹیل نے سیم ڈی سوزا سے کہا کہ ان کا نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) میں کسی سے رابطہ کر وا دیں۔بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ سیم ڈی سوزا نے انسداد منشیات ایجنسی میں وی وی سنگھ نامی افسر سے رابطہ کیا اور پھر انہیں معاملے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اس حوالے سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے بی جے پی رہنما کے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان حقیقت پر پردہ ڈالنے اور کیس کا رخ دوسری جانب موڑنے کی ناکام کوشش ہے، اس حقیقت سے جلد پردہ اٹھاؤں گا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر