گوگل:7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک ) گوگل نے ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بعد صرف امریکہ میں امسال دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔گوگل کے سربراہ نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر