کومتی وفد نے الیکشن کمیشن کو قابل شناخت سینیٹ بیلٹ چھاپنے کی تجویز پیش کر دی

سلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2021ء) : سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے پیش کی تو وفاقی حکومت نے فوری طور پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ایک حکومتی وفد کو الیکشن کمیشن بھیجا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء پر مشتمل حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچا اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کرکے فیصلے پر قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

 

حکومتی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت کی ضرورت ہے۔ بابر اعوان، شہزاد اکبر، شفقت محمود، فیصل جاوید، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور آئینی ماہرین وفد میں شامل تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو حمایت کا یقین دلایا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

 

سپریم کورٹ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات خفیہ ہوگا لیکن شکایات پر الیکشن کمیشن ووٹ کو دیکھ سکے گا اور شناخت کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ووٹ قابل شناخت ہوگا، اس حوالے سے 1500 بیلٹ پیپرز چھاپنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کو تمام ٹیکنالوجی فراہم کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، دو گھنٹے میں بیلٹ پیپر چھپ جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اعلٰی سطح اجلاس عدالتی رائے پر غور کر رہا ہے جس میں ووٹ کی شناخت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر پر الیکشن کمیشن میں مشاورت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی تاریخ میں شفاف انتخابات کے حوالے سے یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے، 1500 لوگوں کے ووٹوں کی شناخت کی بات کی گئی۔

 

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 3 سینیٹرز کو نوٹس ہوئے جو ووٹ کے بغیر ہی منتخب ہو کر آگے آگئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا تیسرا، پانچواں اور چھٹا پیرا اہم ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس 5 اختیارات ہیں، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، پاکستان کی تاریخ میں شفاف انتخابات کیلئے یہ فیصلہ کن مرحلہ ہے، عمران خان کی حکومت وہ پہلی حکومت ہے جو شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ گئی۔



  تازہ ترین   
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر