اپنی بیٹی کو اپنے ہی گانے سننے سے روکنے والی امریکی گلوکارہ کون؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ کارڈی بی نے کہا ہے کہ وہ اپنے گانے اپنی چھوٹی بیٹی کو سننے کی اجازت نہیں دیتیں۔پاپ گلوکارہ کارڈی بی کا کہنا ہے کہ ان کے گانے بالغ لوگوں کے لئے ہیں بچوں کے لئے نہیں اسی لئے وہ اپنی بیٹی کو اپنے ہی گانے سننے کی اجازت نہیں دیتیں۔ موسیقی بچوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ نہیں ہے۔انسٹاگرام پر کارڈی بی سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کو کیوں اپنے گانے سننے سے روکتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بچوں کے لئے گانے نہیں بناتی میں بالغ لوگوں کے لئے گانے بناتی ہوں۔ بچے جو بھی سنتے یا دیکھتے ہیں اس کے ذمہ دار والدین ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو بااختیار بنانے کا واحد طریقہ ان سے بات کرنا، ان کے اعتماد کو بڑھانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کریں۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر