بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار، انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر شدید تشویش کا اظہار

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے وزیرِ دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچیں گے۔بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی، بھارت جمہوری اقدار سے دورہورہا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کیوں ختم کی۔ مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ امریکا نے بھارت کو خبردار کر دیا۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ باب مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو لکھے گئے خط میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکر کیا ہے۔امریکی سینیٹرز نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خط میں امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش سے آگاہ کیا جائے۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب مینیڈز نے مزید کہا کہ بھارت کے روس سے انٹی میزائل سسٹم ایس 400، خریدنے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے اور خریداری پر امریکی قانون کے تحت بھارت پر پابندیاں لگائی جائیں۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچیں گے۔ خیال ظاہر کیا جا رہاہے کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے ان معاملات کو اٹھائیں گے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر