اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نےٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور پھر ہندوستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف خود کونہیں اٹھا سکا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں جانےکی ان کی امیدیں کم ہوگئی ہیں۔ہندوستانی سابق بلےباز اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ جس طرح کی تفریح پیش کرتی ہے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے لاجواب ہے۔سنیل گواسکر نے کہا ہےکہ آئی پی ایل تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں بہترین ٹورنامنٹ ہے اور اس سےبڑا کوئی ایونٹ نہیں ہے۔ لوگوں کو آئی پی ایل سے جو خوشی ملتی ہے وہ ورلڈ کپ سے شائقین کو نہیں ملتی۔گواسکر نے مزید کہا کہ میں یہ اس لیےنہیں کہہ رہا کہ ہندوستان پہلے دو میچ ہار گیا لیکن اگر آپ کسی سے پوچھیں تو وہ کہےگا کہ آئی پی ایل جس طرح کی تفریح لاتا ہے وہ ورلڈ کپ سے نہیں ملتا۔
آئی پی ایل کےسامنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بھی کوئی حیثیت نہیں، سنیل گواسکر کا بیان



