اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں سے خبردار کردیا۔ غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ رابرٹ مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے۔رابرٹ مینیڈز نے خط میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور پابندیاں لگانے کا ذکر کیا ہے۔سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدار سے ہٹنے پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش سے آگاہ کیا جائے۔
امریکی سینیٹرز نے بھارت کو پابندیوں سے خبردار کردیا



