کویت میں غیر ملکیوں کے ورک پرمٹس کے اجرا کے لیے نئی شرط عائد

کویت سٹی (نیشنل ٹائمز)کویت میں ‘پبلک اتھارٹی فار مین پاور’ نے سیکٹروں اور ان سے متعلق انتظامیہ کے واسطے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹفکیشن غیر ملکیوں کے پرمٹ کے واسطے دوبارہ سے ویزا جاری کرنے کے سلسلے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ نوٹفکیشن کابینہ کی جانب سے حالیہ ہدایات کی بنیاد پر جاری کیا گیا۔بیان کے مطابق ملک میں داخلے کے ویزوں اور ورک پرمٹس کا دوبارہ اجرا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ نوٹفکیشن کے مطابق بیرون سے آنے والے ورکر کے لیے کرونا کی انویکسین کا لگا ہونا لازم ہے جن کو کویت نے سرکاری طور پر منظور کیا ہوا ہے۔واضح رہے آئندہ جمعے کی نماز سے مساجد میں سماجی فاصلے پر عمل ختم ہو جائے گا تاہم ماسک لگانا ضروری ہو گا۔کھلے مقامات پر ماسک نہ لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تمام بند مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں فاصلے سے بیٹھنے کا اہتمام لازم ہو گا۔ کانفرنسوں ، شادی کی تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات میں صرف ان لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس دوران ماسک لگانے کی پابندی لازم ہو گی۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر