اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گلے ملنے پر مودی کو پیچھے ہٹادیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز) عالمی رہنماوں کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھنے والے بھارتی وزیراعظم اس بار بھی بے قابو ہو گئے۔ مودی ہمیشے سے گلے ملنے کے لیے نہیں بلکہ گلے پڑنے کے لیے عالمی میڈیا پر پہنچانے جاتے ہیں۔اس بار بھی مودی نے ایسا ہی کیا، گلاسگو کانفرنس میں یو این سیکریٹری سے ایسے ملے کے ان کا موڈ ہی خراب ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی انٹونیو گوتریس کے اتنا قریب ہو گئے کہ انہیں خوب پیچھے کرنا پڑا، اور ساتھ ہی یواین سیکریٹری کے چہرے سے ناگواری کا اظہار صاف دکھائی دیا۔جہاں دنیا کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے پر زور دے رہی ہے وہیں بھارتی وزیراعظم اس کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔کانفرنس میں مودی ہر رہنما سے سے سیدھا جا کر گلے ہی گئے جن کی تصاویر عالمی میڈیا نے شئیر کیں، ان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی عالمی رہنماوں کو دیکھ کر بے قابو ہوئے ہوں، وہ بھارت سے جاتے ہی یا بھارت کے دورے پر آئے کسی بھی رہنما کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔اب وہ امریکا کا سربراہ ہو، فرانس، جاپان یا برطانیہ کا، مودی کا سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر