گلاسگو موسمیاتی سمٹ کے دوران امریکی صدر سوئے رہے،ویڈیو وائرل

گلاسکو(نیشنل ٹائمز)گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر امریکی صدرجوبائیڈن کو سوتے پایا گیا۔ اجلاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں صدر جوبائیڈن کو سوتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سمٹ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے زیراہتمام 26ویں سالانہ اجلاس میں دنیا بھر کی 26 ہزار اہم شخصیات شرکت کریں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سمٹ کے پہلے سیشن سےخطاب میں کہا کہ موسمیاتی بحران کو روکنے کے لیے جس وسیع ردعمل کی ضرورت ہے اسے دنیا کی معیشتوں کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔بائیڈن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تباہی کے درمیان میں نہ صرف امریکا بلکہ ہم سب کے لیے ایک شاندار موقع دیکھ رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر