ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر حملہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی فوج پر حملہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ہیکروں کے دعوے کے مطابق سائبر حملے کے ذریعے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہے۔ایرانی سائبر گروپ عصائے موسوی نے سائبر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا جس میں اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے سینکڑوں فوجی اہلکاروں، طلبا کی معلومات اور دیگر تفصیلات کی فائلیں قبضے میں لی گئی ہیں۔سائبر حملے میں وزیر دفاع کی بھی اہم دستاویزات قبضے میںلینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی سائبر حملے کے بعد اسرائیلی آئی ٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسرائیل نے سائبر حملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تو ایرانی سائبر گروپ ہی سامنے آیا۔واضح رہے کہ یہ اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری ہونے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ڈارک نیٹ، ٹیلی گرام نے اسرائیلی فوج کا ڈیٹا چوری کر کے آگے شیئر کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر