ترک صدر‘ امریکی صدر سے ملاقات کے بعد فوری طور پر واپس ترکی روانہ ،ملاقات بے نتیجہ ثابت

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترک صدر طیب اردوان اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے فوری بعد موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے وطن واپس چلے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ’’جی 20 اجلاس‘‘ میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ روم پہنچے تھے جہاں ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی اور امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی کے معاملات بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔ اس کے بعد ترک صدر نے طیب اردوان گلاسکو میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP26 میں شرکت طے تھی تاہم ترک صدر اپنے وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کے بجائے اپنے ملک واپس لوٹ گئے۔ترکی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے واپس وطن لوٹ جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر