کورونا ویکسین سے الرجی کا ایک کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ ملک میں 8 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہیں جبکہ ‏پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے 85 لاکھ افراد ہیں۔کورونا ویکسین کے باعث الرجی کا ایک کیس سامنے آیا۔ ‏ویکسین کرانے والا کوئی شخص علاج کیلئے ہسپتال داخل نہیں ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان میں روزانہ 40 ہزار افراد کو ویکسی نیشن دی جا رہی ہے۔ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو ویکسین دی گئی۔دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ واضح ر ہے کہ ملک بھر میں برطانوی وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ مسلسل دوسرے دن تین ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے3449کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ19ہزار259 ہوگئی۔فعال کیسز دوبارہ 27188 تک پہنچ گئے ۔ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جس سے اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار757ہوگئی، ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ78ہزار314ہوگئی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر