سعودی عرب: عقدنکاح کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

\لاسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے عقدنکاح کی تکمیل اور منظوری کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق وزرات انصاف نے عقدنکاح مکمل کرنے اور اس کی منظوری کے عمل کو مزید آسان بناتے ‏ہوئے سہل طریقہ کار کا اعلان کیا ہے جس طریقہ کار سے نہ صرف عقدنکاح کی تکمیل اور منظوری تیز تر ہو گی ‏بلکہ معلومات میں درستگی بھی یقینی ہو گی۔نئے طریقہ کار میں فریقین کی حیثیت سے سول اسٹیٹس کے ساتھ معاہدے میں اہم اپ ڈیٹ کرنا بھی شامل ہے۔نکاح کی رجسٹریشن اور اس کی منظوری کے لیے پہلے مرحلے میں درخواست گزاروں کو وزارت انصاف کے پورٹل ‏پر بنیادی معلومات کا اندراج کرنا ہوگا، معلومات کے اندراج کے بعد ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کی جائے گی ‏جس کے بعد ہی نکاح کی باقاعدہ درخواست جمع ہو گی۔وزارت انصاف کے ماہرین درخواست کا جائزہ لیں گے ساتھ ہی معاہدے کی شرائط، ضوابط اور معلومات کی ‏تصدیق کا عمل 2 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔شادی کے معاہدے پر جانے اور تقاضوں کی حتمی توثیق کے لیے مجاز شخص نکاح خواں کے انتخاب کی اجازت ‏دی جائے گی اور نکاح خواں عقدنکاح میں منسلک ہونے والی خاتون سے زبانی بھی اس کا بیان سننے کا پابند ہو ‏گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر