طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ کی عوامی اجتماع میں شرکت، سپاہیوں سے بھی خطاب

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے قندھار میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماء نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کے اجتماع میں شرکت کی۔طالبان حکام کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ خطاب بھی کیا تاہم ان رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں سپاہیوں کو کیا ہدایات دیں۔طالبان حکام کا کہنا تھا کہ ملا ہیبت اللہ جب ضروری ہوا توعوام کے سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی میڈیا پر اب تک چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں اور اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملا ہیبت اللہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر